راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد شبیر اعوان نے نتیجہ مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم 4 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے۔ دوبارہ گنتی کی درخواست دیں گے۔
ادھرپی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتہائی بے نظمی کا مظاہرہ کیا گیا، یہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف جیت چکی ہے، ووٹوں کی کھلی گنتی ہونی چاہیے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے رزلٹ سسٹم بیٹھ جانے سے متعلق بعض میڈیا چینلز پرخبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم تو استعمال ہی نہیں ہوا، الیکشن کمیشن رزلٹ مینجمنٹ سسٹم استعمال کر رہا ہے۔