• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کی حکومت قانونی حیثیت کھو چکی ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت قانونی حیثیت کھو چکی ہے، عوام کا فیصلہ ہی کسی بھی حکومت کی قانونی بنیاد ہوتی ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات ہی پاکستان کے آگے بڑھنے کے لیے آئینی حل ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو غیر جانبداری سے عوام کے فیصلے سے ملک کو مشکل حالات سے نکالنا چاہیے۔

گزشتہ روز پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات نے بہت سے وہموں اور خیالات کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی تحریکِ انصاف نے میدان مار لیا، 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ آزاد امیدوار نے ایک اور مسلم لیگ ن نے 4 سیٹیں جیت لیں۔

قومی خبریں سے مزید