• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم ’برہماسترا‘ کا گانا ’کیسریا‘ پاکستانی گانے کی کاپی نکلا

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ’برہماسترا‘ کا گانا ’کیسریا‘ پاکستانی گانے کی کاپی نکلا۔

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی مرتبہ پردے پر فلم ’برہماسترا‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ایک ساتھ ان کی پہلی فلم کا پہلا گانا ’کیسریا‘دیرینہ انتظار کے بعد گزشتہ روز ریلیز کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ریلیز ہونے والا یہ گانا اب تک 20 ملین سے زائد بار سننا جاچکا ہے۔

جہاں اس گانے نے پڑوسی ملک بھات میں دھوم مچا دی، وہیں پاکستانی مداحوں نے ایک بار پھر بھارتی موسیقاروں کی چوری پکڑ لی۔

پاکستانی مداحوں نے گانے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ملے جلے تبصرے دیے ہیں۔

بیشتر مداحوں کا کہنا ہے کہ طویل انتظار کے بعد ریلیز کیا گیا فلم برہماسترا کا پہلا گانا کیسریا پاکستانی بینڈ ’کال‘ کے مشہورِ زمانہ گانے ’لاری چھوٹی‘ کی دھن پر ترتیب دیا گیا ہے، جو اس بڑے بجٹ کی فلم کو زیب نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ کال بینڈ کے گانے لاری چھوٹی کو 2007ء میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد بھارتی فلم ’ایک چالیس کی لاسٹ لوکل‘ میں شامل کیا گیا تھا۔




انٹرٹینمنٹ سے مزید