• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھانوی کپور ایک فلم میں پوری فیملی کو کاسٹ کرنے کی خواہشمند

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے مذاق ہی مذاق میں فلم نگری میں اقربا پروری کی بحث ایک بار پھر چھیڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھانوی کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ایک ایسی فلم چاہتی ہیں، جس میں اُن کے خاندان کا ہر فرد اداکاری کرے، شاید آپ اسے اقربا پروری کہہ دیں۔

جھانوی کپور جنہوں نے خاندان کے تمام افراد کے ساتھ فلم بنانے کا آئیڈیا پیش کیا اور ساتھ ہی اُس کا مذاق بھی اڑایا کہ اسے لوگ ’اقربا پروری‘ کہہ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جھانوی کپور نے کہا کہ میرے خاندان کے تما م ہی افراد بہت مصروف رہتے ہیں، ایک ساتھ ملاقات تب ہی ممکن ہے جب ہم ایک پراجیکٹ پر ساتھ کام کریں۔

اداکارہ کے والد بونی کپور فلمساز ہیں، سوتیلے بھائی ارجن کپور اداکار اور چھوٹی بہن خوشی کپور پہلی فلم کررہی ہیں۔

جھانوی کپور نے کہا کہ میرے خاندان کے تمام لوگوں کا شیڈول کافی مصروف ہے، حالیہ دنوں میں، میں کسی کے ساتھ وقت گزارنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہوں۔

دوران گفتگو جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا اُن کا ارجن کپور کے ساتھ کام کرنے کا کوئی امکان ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا اور کہا کہ میں پرامید ہوں، واقعی میں پرامید ہوں۔

جھانوی کپور نے مزید کہا کہ میری پوری فیملی بہت مصروف ہے، چاہتی ہوں کہ پورے خاندان کو ایک فلم میں کاسٹ کرلیا جائے، میں ایسی فلم پسند کروں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید