سپریم کورٹ میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے پانچ ارکان صوبائی اسمبلی غائب ہونے سے متعلق بیان پر چوہدری پرویز الہٰی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
چوہدری پرویز الہٰی نے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ رانا ثنا اللّٰہ کو نوٹس کر کے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ رانا ثنا اللّٰہ کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔
پرویز الہٰی کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست میں رانا ثنا اللّٰہ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کو فریق بنایا گیا ہے۔