پاکستان تحریکٍ انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت نے لاہور میں سیاسی میدان سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی آج ملتان سے لاہور پہنچیں گے، فواد چوہدری اور اسد عمر بھی لاہور پہنچ کر مشاورتی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کل لاہور پہنچیں گے، تحریکِ انصاف کی قیادت وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب تک لاہور میں قیام کرے گی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما آج تحریکِ انصاف کے ارکانِ اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔
تحریکِ انصاف کے رہنما لاہور میں پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کریں گے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی آج لاہور پہنچیں گے۔