• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے متعلق سنتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیں دکھ ہوتا ہے جب سنتے ہیں کراچی سب کا کراچی کا کوئی نہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مراد سعید نے کہا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کی تھی انہوں نے بجلی ہی ختم کردی۔

انہوں نے کہا کہ بارش لوگوں کے لیے عذاب بن جاتی ہے، ہم پوچھتے ہیں تو کہتے ہیں زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کے بلدیاتی نمائندے آرہے ہیں وہ مسائل حل کریں گے کیونکہ ہم کراچی کے ہیں، یہ شہر، یہ صوبہ سب کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے معاہدہ کرلیا ہے، نقیب اللّٰہ کو مارا گیا اس کے لیے آنسو بہاتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید