جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم لڑکی ہی کے محلے میں رہتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر دو ماہ قبل اسلحے کے زور پر لڑکی سے زیادتی کرنے کا الزام ہے۔
ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی محلے کے ہیں، لڑکی سے میری دوستی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ لڑکی کی رضامندی سے ہی ہم دونوں ملتے رہے ہیں۔