• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئےپنجاب حکومت کےخزانے کامنہ کھول دیا،پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کے لیے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا، ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا گیا ہے۔

 پنجاب کابینہ کے حلف اٹھانے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آج کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ 63 وزراء یا وزیر کے برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اُڑا رہے ہیں، حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ غیر آئینی اقدامات کے مرتکب حکمرانوں پر توہینِ عدالت بھی لگنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید