سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا، ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر توہینِ عدالت کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر نے حمزہ شہباز سے حلف لیا اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی، حمزہ شہباز نے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ حمزہ شہباز، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرے۔