پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون اور دیگر وزرا نے آج بدتمیزی کی۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عدالت کے خلاف مہم چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اپنے فیصلے خود کرنے کی اہلیت ہونی چاہیے۔