• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے باہر ن لیگ، پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے

سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔

سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے، کیس کے فیصلے سے قبل ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن عدالت عظمیٰ کے باہر پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کے درمیان سپریم کورٹ کے باہر دھمکم پیل بھی دیکھنے میں آئی، جس پر پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔

قومی خبریں سے مزید