• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ آیا، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہ عمران خان کی جیت ہے۔ آج قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ آیا۔ ہمیں تکبر سے پرہیز کرنا چاہیے، ہار جیت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی فتح ہوئی ہے۔ چاہتے ہیں عام انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے۔ 

دریں اثنا سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت اور عوام کی فتح ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دیا ہے۔ اور ساڑھے 11بجے سے پہلے پرویز الہٰی سے حلف لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید