• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ آور ہونے کا شوق پورا کرلیں، 25 مئی کی ایکسرسائز ذہن میں رکھیں، رانا ثناء اللّٰہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ لوگ مرکز میں ہم پر حملہ آور ہونے کا شوق پورا کرلیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے 25 مئی کی ایکسرسائز کو ذہن میں یاد رکھیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔

پنجاب میں تبدیلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ نئی صورت حال کے بعد آنے والے دنوں میں اتحادیوں کا اجلاس ہوگا۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی ادارے سے سپورٹ کا تقاضہ نہیں کیا، فیصلوں سے لگتا ہے ہمیں پنجاب میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ہم نے اداروں سے نہ تعاون مانگا اور نہ چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ تین رکنی بینچ کا نام نہیں، ہم عدلیہ کے سامنے نہیں کھڑے، ہم تو 3 رکنی بینچ کے سامنے بھی نہیں کھڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی کے ساتھ جب بھی بیٹھے، ہمیں گالیاں دی گئیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 25 مئی کو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت تھی، کُل 7 سے 8 ہزار بندے لے آئے تھے، اگر پی ٹی آئی اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کر لے۔

قومی خبریں سے مزید