• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

—ائل فوٹو
—ائل فوٹو

پشاور پولیس نے بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے، ملزم کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کیا۔

ملزم نے تینوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور 2 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں 10 سال کی بچی کو زیادتی کر کے قتل کر دیا تھا۔

10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کیا کہا؟

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختون خوا پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا کہ بچیوں سے زیادتی کا کیس ہمارے لیے چیلنج تھا، پولیس پر زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے لیے بہت پریشر تھا، پہلے کے 2 واقعات سے ملزم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے جائے وقوع سے ہمیں کچھ سراغ ملا، بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ قانون کی گرفت میں ہے، بچیوں سے زیادتی کا کیس ٹریس کر لیا گیا، ملزم کے تینوں جرائم میں مماثلت اتوار کا دن تھا۔

آئی جی خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ شاطر و چالاک ملزم سہیل سیریل کلر ہے، جو واردات کے بعد اپنے کپڑے تبدیل کرتا تھا، بچیوں سے زیادتی کے واقعات کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کا نام سہیل ہے، جو سفید ڈھیری کا رہائشی ہے، شہر میں کام کرتا ہے، ملزم تک رسائی کے لیے ہزاروں گھنٹوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنا پڑی۔

پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کی نشاندہی

آئی جی کے پی کے نے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے، بھتہ خوری میں افغانستان کی موبائل سم استعمال ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پشاور کے اندر وارداتوں میں مختلف گروپس شامل ہیں، نیٹ ورک میں دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد شامل ہیں جن کا سافٹ ٹارگٹ پولیس ہے۔

معظم جاہ انصاری نے یہ بھی بتایا کہ ان شاء اللّٰہ اپنے جوانوں کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید