• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیٹف ٹیم کی پاکستان آمد متوقع، ایف آئی اے ڈائریکٹوریٹ فعال

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ٹیم کی اگست میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے غیر معمولی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ و کاؤنٹر فنانسنگ برائے ٹیررازم ڈائریکٹوریٹ فعال کر دیا گیا ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں اے ایم ایل و سی ٹی ایف سرکل بھی قائم کیا گیا ہے۔

عبد الرؤف شیخ کو کراچی میں اے ایم ایل و سی ایف ٹی سرکل کا قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

اے ایم ایل ڈائریکٹوریٹ، سرکلز اب تک کی اینٹی منی لانڈرنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا ڈیٹا جمع کریں گے۔

اینٹی منی لانڈرنگ کے خلاف فعال تمام اداروں سے ڈیٹا ایف آئی اے اکٹھا کرے گی۔

ایف آئی اے بطور مرکزی ایجنسی جمع شدہ ڈیٹا پر مبنی بریفنگ ایف اے ٹی ایف ٹیم کو دے گی۔

ٹیم اس بریفنگ کے بعد اپنی رپورٹ اور سفارشات ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پیش کرے گی۔

ٹیم کی رپورٹ پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید