• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019ء سے 21ء کے دوران دہشت گرد کارروائیوں میں متحرک تنظیموں کی فہرست جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ اجلاس میں سال 2019ء سے21ء کے دوران دہشت گرد کارروائیوں میں متحرک  تنظیموں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی دہشت گرد کارروائیوں میں متحرک تنظیموں کی فہر ست میں اہلسنت والجماعت، القاعدہ، بلوچستان لبریشن آرمی،  بی ایل ایف، بی آر اے ایس اور بلوچستان ریپبلکن آرمی تنظیم دہشتگری میں متحرک پائی گئیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مرتب کی گئی فہرست میں داعش، آئی ایس آئی ایس، حزب الاحرار، حزب التحریر، جیش اسلام، جماعت الاحرار، جئے سندھ قومی محاذ اور جنداللّٰہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں متحرک پائی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ 2019 سے 2021 تک کی فہرست کے مطابق لشکرجھنگوی، لشکر اسلامی، سندھو دیش، انقلابی آرمی، سپاہ صحابہ، سپاہ محمد، تحریک جعفریہ پاکستان اور تحریکِ طالبان پاکستان دہشتگردی کی کارروائیوں میں متحرک پائی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی اور زینبیون بریگیڈ بھی دہشتگردی کی کارروائیوں میں متحرک پائی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید