پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
خرم نواز گنڈاپور نے وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بری ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثناء اللّٰہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے پاس اس بارے میں شواہد ہیں۔
پی اے ٹی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثناء اللّٰہ نئی جے آئی ٹی کی تفتیش سے خوف زدہ ہیں۔
انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کو بحال کرنے کی اپیل کی۔