• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: تلخ کلامی پر خاتون کی فائرنگ، 1 خاتون جاں بحق، دوسری زخمی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

راولپنڈی کے گرجا روڈ پر خاتون کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی خاتون نوربی بی کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق زخمی خاتون نور بی بی نے بتایا کہ شبانہ بی بی نے سائرہ بی بی کے ساتھ دعوت پر جانا تھا، دعوت پر جانے اور نہ جانے پر شبانہ بی بی اور سائرہ بی بی کی تلخ کلامی ہوئی۔

نور بی بی کے مطابق سائرہ بی بی نے تلخ کلامی پر شوہر کا پستول الماری سے نکال کر فائرنگ کی، ایک گولی میرے سینے میں جبکہ دوسری گولی شبانہ کے پیٹ میں لگی۔

پولیس نے ملزمہ سائرہ کو گرفتار کرلیا ہے، زخمی شبانہ بی بی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید