• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر فن مولا، اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ طبیعت ناساز ہونے کے سبب آئی سی یو میں داخل ہیں۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے جہاز میں بیٹھے اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں اُن کا بتانا ہے کہ ’میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللّٰہ خیر، پیاری ماں‘۔

بشریٰ انصاری کی اس پوسٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں و فالوورز کی جانب سے اُن کی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید