• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ: لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سگریٹس، چاکلیٹ، جوسز، کارپیٹس، کاسمیٹکس اور ٹشو پیپرز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے کتوں، بلیوں کی خوراک، مچھلی، فٹ ویئر، فروٹس اینڈ ڈرائی فروٹس، فرنیچر، آئس کریم، جیم اور جیلی کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ لیدر جیکٹس، شیمپو، سن گلاسز، کیچپ، ٹریولینگ بیگز، سوٹ کیسز، اسلحہ، پاستہ، موسیقی کے آلات اور فروزن گوشت کی درآمد پر پابندی ہٹائی گئی ہے۔

کابینہ نے دروازوں اور کھڑکیوں کے فریمز، ڈیکوریشن آرٹیکلز، کراکری اور کارن فلیکس کی درآمد پر بھی پابندی ہٹانے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 19 مئی 2022 کو 33 کیٹگریز کی سیکڑوں اشیاء پر پابندی لگائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید