• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی آج سے ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گی

نینسی پلوسی— فائل فوٹو
 نینسی پلوسی— فائل فوٹو 

امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی آج سے ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گی۔

امریکی حکّام نے بتایا ہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی کانگریس کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نینسی پلوسی سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان جائیں گی۔

حکّام کا کہنا ہے کہ انڈوپیسیفک خطے میں باہمی سلامتی،اقتصادی شراکت داری اور جمہوری حکمرانی پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

امریکی حکّام کی جانب سے نینسی پلوسی کے دورے میں تائیوان جانے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین نے امریکی اسپیکر کے ممکنہ دورۂ تائیوان پرامریکا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔

چین تائیوان کو اپنے ملک کا حصّہ قرار دیتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید