• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان نے عمران خان کو بڑا بلیک میلر قرار دیدیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو بڑا بلیک میلر قرار دیا اور کہا کہ اُن کے بیانیے کو دو ٹکے کی اہمیت نہیں دیتا۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران جماعت متفق ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی باتوں میں تضاد ہے، اس کے بیانیے کو 2 ٹکے کی اہمیت نہیں دیتا، یہ روز ہی کوئی نہ کوئی بونگی مارتا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ عمران  خان خود ہی الیکشن کمشنر کو لے کر آیا، یہ بہت بڑا بلیک میلر ہے، اداروں کو بلیک میل کر رہا ہے لیکن اختلاف نہیں کر رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابھی پنجاب کا نتیجہ آیا تو عمران خان نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اور فنانشنل ٹائم کی خبر کے بعد عمران خان کا بیان آیا۔

قومی خبریں سے مزید