• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں مشہور اور قابل اعتبار کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے ٹوئٹر کے ذریعے شائقین کرکٹ کو 28 اگست کی تاریخ ذہن میں رکھنے کا پیغام دے دیا۔

کرکٹ کے میدان میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے آتی ہیں تو نہ صرف ان دونوں ملکوں کے شائقین بلکہ دنیا بھر میں لوگ اس ٹاکرے کو ٹی وی اور انٹرنیٹ پر دیکھتے ہیں۔

یہ موقع اب ایک مرتبہ پھر اسی ماہ آرہا ہے جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ میں مدمقابل ہوں گی۔ اس حوالے سے ویب سائٹ کرک انفو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر کے ساتھ ایک دلچسپ کیپشن لکھا ہے۔

ٹوئٹر پر کرک انفو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ’مارک یور کلینڈرز‘۔

کرک انفو کی اس پوسٹ کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور 28 تاریخ کو ہونے والے اس میچ سے متعلق ابھی سے تبصرے بھی شروع کردیئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید