بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 336 رنز سے شکست دے دی اور سیریز برابر کر لی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 608 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 271 رنزپر ڈھیر ہو گئی۔
بھارت کی طرف سے شبمن گل کی شاندار بیٹنگ اور آکاش دیپ کی عمدہ بولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے آخری روز انگلینڈ نے نامکمل دوسری اننگز 72 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کیا، دن کے پہلے ہی گھنٹے میں اولی پوپ اور ہیری بروک کو وکٹ سے محروم ہونا پڑا۔
اس دوران بین اسٹوکس اور جیمی اسمتھ نے کچھ مزاحمت کی لیکن انگلینڈ کیلئے ایک بڑی اننگز نہ کھیل سکے، اسٹوکس 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کرس ووکس 7 رنز بنا سکے۔
جیمی اسمتھ 88 اور برینڈن کارس 38 رنز بنا سکے، انگلینڈ کی پوری ٹیم 271 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔
آکاش دیپ نے دوسری اننگز میں6 اور میچ میں10 وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 10 جولائی سے لارڈز میں شروع ہو گا۔