کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے اپنا پہلا میڈل جیت لیا۔ پاکستان کو یہ میڈل جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے دلوایا۔
شاہ حسین شاہ نے ایونٹ میں جنوبی افریقی حریف تھامس بریٹین بیک کو چت کیا۔
واضح رہے کہ یہ شاہ حسین شاہ کا مجموعی طور پر چھٹا تمغہ ہے۔ اس سے قبل وہ دو مرتبہ گولڈ میڈل، دو مرتبہ برانز میڈل جبکہ ایک مرتبہ سلور میڈل بھی جیت چکے ہیں۔
شاہ حسین شاہ نے یہ سلور میڈل 2014 کے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا تھا۔