سابق صدر آصف علی زرداری کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا جس کی اطلاع اُن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر دی۔
بختاور بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ دس دن کا قرنطینہ مکمل ہونے پر آصف زرداری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیغامات اور دعاؤں کے لیے شکریہ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔