• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی تا لاہور چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس ناگزیر وجوہ کی بناء پر معطل

رپورٹ:  اعجاز احمد
کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 33 اپ اور 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر جمعرات کو دونوں طرف سے معطل کردیا گیا۔

پاکستان ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق اس ٹرین کے تمام مسافر دوسری ٹرین میں ایڈجسٹ کئے جائیں گے، تاہم جو مسافر کسی دوسری ٹرین سے سفر نہیں کرنا چاہتے وہ اپنے ٹکٹس کی مکمل رقم واپس لے سکتے ہیں۔

پاکستان ریلوے نے تکلیف کے لیے مسافروں سے معذرت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید