پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔