وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے مانسہرہ میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں نے سوالات پوچھ لیے۔
مانسہرہ میں پارٹی کارکن نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے نئی حکمت عملی کیا ہے؟
اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ نئی حکمت عملی بانی پی ٹی آئی خود ہی دیں گے۔
اس دوران ایک کارکن نے علی امین گنڈاپور سے پوچھا کہ ’آپ اسلام آباد سے یہاں کیسے پہنچے؟
ایک اور کارکن نے شعر پڑھ کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے سوال پوچھا ’تو ادھر، اُدھر کی نہ بات کر، یہ بتا کہ قافلہ کیسے لٹا؟ مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں تیری رہبری کا سوال ہے‘
علی امین گنڈاپور کارکنوں کے ان سوالات کا جواب دیے بغیر ہی وہاں سے روانہ ہوگئے۔