بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوائنٹ روڈ پر ہونے والے دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے سبزیوں سمیت کھانے پینے کی دیگر چیزیں بھی مہنگی ملیں گی۔
محکمہ آبپاشی نے اپنی رپورٹ میں ریسکیو 1122 کو فلڈ ریسکیو آلات مہیا کرنے کی سفارش کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
11.8 کلو گرام کے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 750 روپے 60 پیسے مقرر کردی گئی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔
ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے سندھ میں 27 تا 30 جون تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
تینوں چیئرمین کی تقرری 3 برس کےلیے کی گئی ہے۔ تینوں افسران منگل کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فنانس بل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جوش جذبات میں مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف یہ کہہ گئے کہ وہ جو مری میں برف میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس پر بھی مریم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
جنوبی افریقا کے خلاف بلاوائیو ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم سخت مشکل میں گھر گئی ہے۔
ریڈ زور میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ شیلنگ کی وجہ سے متعدد خواتین اور بچوں کی حالت بھی غیر ہوگئی۔
امریکی خاتون مینڈی اپر دیر کے نوجوان ساجد خان سے ملنے پاکستان پہنچ گئی ۔ ساجد خان اور مینڈی کی دوستی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہوئی تھی۔
جامعہ این ای ڈی کا 22 کروڑ 32 لاکھ خسارے کا بجٹ تینتسویں سینیٹ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ جس کی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل نے کی۔
امیر مقام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بلڈنگ کا این او سی موجود ہے۔ ان کا ہوٹل تجاوزات کی ضمن میں نہیں آتا۔