• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25افراد کے لاہور میں داخلہ پرپابندی 30کی زبان بندی

لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔کمشنر نے کہا ہے کہ محرم میں مجالس، جلسوں سمیت دیگر مقامات پر جامع فول پروف سکیورٹی دینگے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ محرم میں 25افراد کے لاہور میں داخلہ اور30افراد کی زبان بندی کے احکامات جاری ہوچکے ہیں، آئمہ و علماء اکرام نے کہا کہ کسی اسلام دشمن اور امن دشمن کو معاشرتی اتحاد کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لیسکو نے بارش کے دوران کھمبوں اور تاروں سے کرنٹ کی روک تھام کیلئے سپیشل انتظامات کر لیے ہیں۔ مرکزی جلوسوں کی نگرانی ڈی سیز اورتحصیل سطح کے جلوسوں کی اے سیز خود کریں گے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم ضلعی ہیڈکوارٹر میں بنایا گیا ہے۔ ۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ علمائے اکرام کسی انتظامی و سکیورٹی انتظام میں رکاوٹ سے فوراً آگاہ کریں ۔
لاہور سے مزید