• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کا پاکستان کے اقتصادی شعبے میں 1 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا ارادہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا پاکستان میں اقتصادی شعبے میں1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاری کا مقصد پاک یو اے ای تعاون کا فروغ اور مواقع کی تلاش ہے، سرمایہ کاری کا مقصد پاک یو اے ای اقتصادی روابط کو وسعت دینا بھی ہے، متحدہ عرب امارات اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق تعاون میں گیس، توانائی، صحت، بائیوٹیکنالوجی، ای کامرس کے شعبے شامل ہیں، پاک یو اے ای تعاون میں زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس کے شعبے بھی شامل ہیں۔

اماراتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاک یو اے ای تعاون میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور مالیاتی خدمات کے شعبے بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید