• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، املاک تباہ


دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کی وجہ سے بارشوں نے کئی ممالک میں سیلابی صورتحال پیدا کررکھی ہے اور ایسی ہی ایک ویڈیو جاپان سے سامنے آئی ہے۔

جاپان کے شہر یاماگاتا سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سیلابی ریلہ اپنے ساتھ سڑک بہا لے گیا۔

شہر میں خطرناک سیلابی صورتحال سے ہرطرف تباہی کا سماں ہے جب کہ سڑک پر گہرا گڑھا پڑنے سے گاڑی بھی گڑھے میں جاگری۔

جاپانی شہر میں سیلابی ریلے سے تباہی کے دوران موسلا دھار بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

اس کے علاوہ جاپان کے شمال مشرق اور وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید