• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: 6 شہروں میں ممکنہ خطرے کے الرٹ چند منٹ بعد واپس لے لیے گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سعودی عرب کے محکمۂ شہری دفاع نے ینبع، العلا، جدہ، طائف، ابہا اور جازان میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر مختصر ایمرجنسی الرٹ جاری کیے تاہم چند منٹ بعد تمام الرٹ واپس لے لیے گئے۔

سعودی شہری دفاع نے صورتِ حال معمول پر آنے اور خطرہ ختم ہونے کا اعلان بھی کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ شب خمیس مشیط سمیت مختلف علاقوں میں بھی اسی نوعیت کے ممکنہ خطرے کے الرٹ جاری کیے گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید