• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ میں پاکستان کا 1 اور میڈل یقینی

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔

فری اسٹائل ریسلنگ کی 74 کلوگرام کی کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد شریف طاہر نے نیوزی لینڈ کے کول ہاکنز کو پچھاڑ دیا۔

پاکستان کے محمد شریف طاہر 74 کلو گرام کی کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

دوسری طرف 57 کلو کی کیٹیگری میں پاکستان کے اسد علی کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برمنگھم میں ہونے والے سیمی فائنل میں اسد علی کو حریف بھارتی پہلوان روی کمار نے پچھاڑا، وہ اب 57 کلو کی کیٹیگری میں برانز میڈل کے لیے مقابلہ کریں گے۔

97 کلوگرام  کیٹگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے طیب رضا  شکست کھا گئے ہیں۔

سیمی فائنل میں طیب رضا کو کینیڈا کے نشان رندھاوا نے شکست دی، طیب رضا اب 97 کلوگرام کلاس میں برانز میڈل کے لیے مقابلہ کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید