• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے پرسنل سیکرٹری سمیت 3 ملازمین سے ایف آئی اے کی تحقیقات

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پرسنل سیکرٹری سمیت 3 ملازمین سے تفتیش کی ہے۔

ملازمین نے بتایا ہے کہ فنڈنگ کون کہاں سے بھجواتا تھا کچھ علم نہیں، یہ بھی نہیں پتا کہ رقم کہاں خرچ ہوئی، رقم پی ٹی آئی کے فنانس منیجر کو دیتے تھے، دستخط شدہ بلینک چیک لیے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ دیگر اکاؤنٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاؤنٹ میں بھی آتی رہی۔

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد 4 ملازمین کو طلب کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے ملازمین محمد رفیق، طاہر اقبال، محمد ارشد سے انکوائری کی ہے۔

ایف آئی اے نے ڈاکٹر اطہر وحید کی سربراہی میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 5 رکنی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی ہے ،کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

قومی خبریں سے مزید