• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز: 20 سالہ پاکستانی ریسلر نے کیریئر کے پہلے ہی ایونٹ میں میڈل جیت لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور سلور میڈل اپنے نام کرلیا جس کے ساتھ ہی قومی دستے کے تمغوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ 

ایونٹ کے ریسلنگ مقابلوں کی 74 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے شریف طاہر نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ 

وہ فائنل مقابلے میں بھارت کے نوین کو چت نہ کرسکے۔ 

خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا تیسرا چاندی کا تمغہ ہے جبکہ مجموعی طور پر ساتواں میڈل ہے۔ 

واضح رہے کہ چاندی کا تمغہ جیتنے والے 20 سالہ شریف طاہر کا یہ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید