• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز، شجر عباس فائنل میں آکر ہمت ہار گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کامن ویلتھ گیمز 200 میٹر ریس میں شجر عباس فائنل میں آکر ہمت ہار گئے۔ فائنل میں اپنے کیریئر کی بہترین ٹائمنگ تک نہ آسکے، ریس 21.16 سیکنڈز میں مکمل کی اور آٹھویں نمبر پر رہے۔

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شجر عباس 200 میٹر فائنل میں شریک واحد ایشین ایتھلیٹ تھے اور طویل عرصہ بعد اسپرنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے پاکستانی بھی تھے۔ 

ہیٹ اور سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شجر عباس فائنل میں اپنی کارکردگی نہ دہراسکے اور آٹھویں نمبر پر رہے۔

ریس میں ان کی ٹائمنگ 21.16 رہی حالانکہ ان کی کیریئر بیسٹ 20.87 ہے۔

دو سو میٹر کی ریس ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے جیرم رچرڈز نے 19.80 کی ریکارڈ ٹائمنگ کے ساتھ جیت لی۔ یہ کامن ویلتھ گیمز میں ان کی 200 میٹر کی سب سے بہترین ٹائمنگ ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید