ریٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر
چیئرمین، کمانڈر بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز
14اگست 1947ء کو مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں لا زوال قربانیوں کے بعد آزادی کی دولت حاصل کی۔ آزادوطن کو حاصل کرنے کے لئے مسلمانان برصغیر نے بے شمار قربانیاں دیں۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اور یہ سب ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی پر خلوص قیادت ، تحریکِ آزادی کے اکابرین اور قائد کے جانثار ساتھیوں کی اَنتھک محنت اور بر صغیر کے مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔
قیامِ پاکستان کا مطالبہ اصولی طور پر دو قومی نظریے کی بنیاد پر کیا گیا اور یہ دو قومی نظریہ ہی تحریک آزادی کی بنیاد تھا۔
بلاشبہ ہم اپنی آزادی کی تحریک پر فخر کر سکتے ہیں کہ یہ تحریک طویل ہی نہیں، عظیم الشان اور ناقابل فراموش قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔
پاکستان پائندہ باد
کارفور اور پاکستان کا دیرینہ ساتھ۔
کارفور پاکستان میں تقریباََ 12 سال سے اپنے صارفین کو بہترین اور جدید طریقوں سے مناسب قیمتوں میں وسیع اقسام کی مصنوعات فراہم کررہا ہے۔ کار فور سب سے بڑی سپر مارکیٹ کی چین ہے جو پوری دنیا میں اپنا بزنس کرتی ہے۔ ماجد الفطیم کی فرنچائز ر کے تحت متحدہ عرب امارات میں اس کا آغاز 1995میں ہوا۔ کارفورنے 2009 میں پاکستان میں ہائپراسٹار برانڈ کے ذریعے اپنے ریٹیل آپریشنز کا آغاز کیا اور ملک میں جدید ریٹیل کو متعارف کرایا۔ ہائپراسٹار نے دسمبر 2018 میں بعد ازاں اپنا نام تبدیل کرکے کارفور کرلیا اور ملک کے مختلف شہروں میںاپنے اسٹورز کا دائرہ کار وسیع کیا۔ یہ اپنے تمام صارفین کوبہترین خدمات کی فراہمی سے اعلیٰ معیار کی شاپنگ فراہم کرتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ماہانہ دو ملین سے زائد کسٹمرز کار فور کی اس ہائپر مارکیٹ سے خریداری کرتے ہیں۔
کارفورنے پاکستان میں اب تک10.5ارب روپے تک کی سرمایہ کاری کی ہے۔
کارفورسال 2009 سے 2022 کے درمیان پاکستان میں مجموعی طور پر 10.5 ارب کی سرمایہ کاری کرچکا ہے۔ اس وقت یہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر10 اسٹورز آپریٹ کررہا ہے۔ کارفور پاکستان کا منصوبہ ہے کہ اگلے سال تک یہ2 نئے اسٹورز کے آغاز کے ذریعے ملک میں اپنی کاروباری سرگرمیاں مزید بڑھائے، جس سے پاکستان میں اس کے کل اسٹورز کی تعداد 12ہوجائے گی ۔ کارفور نے پاکستان کی افرادی قوت کے لئے ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا کئے ہیں اور اپنی سپلائی چین کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے چھوٹے کاروباری اداروں کو تعاون فراہم کیا۔ ایک ذمہ دار کاروباری ادارہ کے طور پر کارفور ملکی معیشت میں اپنے مثبت کردار کی ادائیگی کے لئے بدستور پرعزم ہے۔
کارفورکی بدولت پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
کارفور اپنے توسیعی منصوبوں کے ذریعے مقامی معیشت کو بھرپور مدد فراہم کر رہا ہے۔ ملک کی معاشی بحالی میںکارفور نے اپنا کردار بڑے احسن انداز میں نبھایا ہے۔ کارفور ایک ذمہ دار کاروباری ادارہ کے طور پر ملکی معیشت میں اپنے مثبت کردار کی ادائیگی کے لئے بدستور پرعزم ہے۔ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے کارفور پاکستان ملک میں700 سے زائد سپلائیرز اور پارٹنرز کے ساتھ کام کرتا ہے جبکہ اس میں فروخت ہونے والی99فیصد مصنوعات مقامی طور پر حاصل کی جاتی ہیں۔ مقامی سورسنگ کے کمیونٹی اور ماحول کے لیے بہت سے فوائد ہیں - جیسا کہ مصنوعات کی نقل و حمل میں شامل اخراج کو کم کرنا، روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا، سپلائی چین میں تعلقات کو آسان بنانا، اور انوینٹری مینجمنٹ کو بہتر بنانا شامل ہیں۔
تبدیلی کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے والے برانڈ کے طور پر کارفور نے صارفین کی ترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تبدیلیوں کو اپنانے کا سلسلہ جاری رکھاہواہے۔ آرام اور سہولت صارفین کی خریداری کو کنٹرول کرنے والے اہم عوامل بن چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کارفورپاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا تاصارفین کو کہ ایک باسہولت تجربہ فراہم کیا جا سکے۔