• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گڈاپ ٹاؤن میں ٹرک پر لدی ڈھائی کروڑ روپے کی 74 موٹر سائیکلیں جل گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ٹرک پر لدی ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 74 موٹر سائیکلیں جل گئیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گڈاپ کے قریب موٹر سائیکلوں کے ٹرک میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق ایک فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

موٹر سائیکلوں سے لدا یہ ٹرک کراچی سے ملتان جا رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید