• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے خدشہ تھا کہ میں عالیہ کو زخمی کردوں گا، وجے ورما

بالی ووڈ اداکار وجے ورما نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران خدشہ تھا کہ کہیں وہ عالیہ بھٹ کو غلطی سے زخمی نہ کردیں۔

نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی گھریلو تشدد کے موضوع پر مبنی فلم ڈارلنگز نے جہاں شائقین میں دھوم مچادی ہے وہیں اس میں گھریلو تشدد دکھانے پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

گھریلو تشدد کے موضوع پر مبنی اس فلم میں عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ اور وجے ورما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

عام طور پر جب کبھی گھریلو تشدد کا ذکر کیا جاتا ہے تو فوراً ذہن میں یہی آتا ہے کہ ا س کا نشانہ یقیناً خواتین ہوں گی جبکہ فلم ڈارلنگز حقیقت کے برعکس ہے، اس میں مردوں کا استحصال دکھایا گیا ہے۔

فلم کے مرکزی کردار وجے ورما سے فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فلم میں جسمانی تشدد کے مختلف واقعات دکھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور عالیہ بھٹ فلم میں میاں بیوی کا کردار نبھا رہے ہیں جن کے درمیان خوش گوار لمحات نہیں ہیں اس لیے مجھے شوٹنگ کے دوران ہر وقت یہ ہی ڈر لگا رہتا تھا کہ میں کہیں ساتھی اداکاروں خاص طور سے عالیہ کو زخمی نہ کردوں، اس لیے ہر سین ریکارڈ کرواتے ہوئے ہر چیز اور ہر ایکشن پر پہلے ہی تبادلہ خیال کرلیا کرتا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید