• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ایف آئی اے کو موصول

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے کو زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا موصول ہوگیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کچھ زونز میں بینکوں کا ڈیٹا آنا ہے، امید ہے وہ بھی جلد آجائے گا، ایف آئی اے بینک اکاؤنٹس میں غبن اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے کی مجاز ہے، ایف آئی اے اور بینکنگ ایکٹ کی کئی دفعات موجود ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں بینکوں کے نمائندے ایف آئی اے میں پیش ہوگئے ہیں، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوسکا، جس پتے پر نوٹس بھیجا گیا وہاں سے بتایا گیا ہے کہ وہ اب یہاں نہیں رہتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم آپس میں عدم اعتماد کا شکار ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ تحقیقات سے عملی طور پر الگ ہوگئے، تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کی جانب سے میڈیا کو بتانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تحقیقاتی ٹیم سے انسپکٹر وٹو کو تبدیل کرکے انسپکٹر ثناء اللّٰہ کو شامل کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید