• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ملازمین کو جاری نوٹسز میں ترمیم کا فیصلہ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیکریٹریٹ کے ملازمین کو جاری نوٹسز میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

 ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نوٹسز میں ترمیم کرکے ایس او پیز کے مطابق نوٹس جاری کریں گے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔

دوسری طرف عدالت نے ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر کے بیان کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی ہے، پی ٹی آئی ملازمین نے ایف آئی اے نوٹسز کو خلاف ضابطہ ہونے پر چیلنج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید