• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے ماہی گیروں نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے جان کو خطرے میں ڈال کر دوست ملک چین کے شہری کو بچالیا۔

کراچی میں ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں نے ایک چینی باشندے کو سمندر میں ڈوبنے سے بچایا اور اسے ریسکیو کر کے کنارے تک پہنچا دیا۔

فشر فوک فورم ذرائع کے مطابق کراچی کے بھنڈار جزیرے کے قریب پھٹی کریک کے مقام پر ایک چینی باشندہ سمندر میں ڈوب رہا تھا۔

اس دوران وہاں شکار میں مصروف ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی نظر اس پر پڑی، جنہوں نے فوری طور پر اپنا شکار چھوڑ کر چینی باشندے کو ڈوبنے سے بچایا اور اسے کشتی میں بٹھا کر ابراہیم حیدری پہنچایا۔

 چینی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے چینی باشندے کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں تاہم اسے پوچھ گچھ کے لیے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید