• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی سیکٹر پاکستان کی معیشت کا لازمی حصہ ہے، فرخ ایچ خان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایکس نے پراپرٹی کے نئے سیکٹر کا آغازکر دیا ،پی ایس ایکس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے (REITs)رئیل اسٹیٹ سے متعلق لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ایک نئے شعبے ،پراپرٹی، کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ اضافہ پی ایس ایکس کو لسٹڈ کمپنیوں کی تشکیل میں معیشت کی بہتری اور اس کی عکاسی کے قریب لے جاتا ہے۔ یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے کلیدی شعبے کی واضح نمائندگی کی کوشش ہے۔ اس سیکٹر کے شامل ہونے سے پی ایس ایکس پر سیکٹرز کی تعداد 36 ہو جاتی ہے۔تین کمپنیاں جنہیں ʼʼپراپرٹیʼʼ کے شعبے میں رکھا گیا ہے وہ جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ ہیں جو پہلے سیمنٹ سیکٹر میں شامل تھی، پیس (پاکستان) لمیٹڈ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز لمیٹڈ، جو دونوں پہلے متفرق سیکٹر میں شامل تھی۔ پی ایس ایکس پر پراپرٹی سیکٹر کے آغاز کے موقع پر ایم ڈی و سی ای او پی ایس ایکس فرخ ایچ خان نے کہا، پراپرٹی سیکٹر پاکستان کی قومی معیشت کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اس شعبے میں کی گئی حالیہ اصلاحات اور مراعات کے ساتھ، یہ مزید ترقی کرنے اور معیشت کے لیے ترقی کا انجن بننے کے لیے تیار ہے۔ ایس ای سی پی کی طرف سے کی گئی حالیہ ریگولیٹری تبدیلیاں خاص طور پر REITS سے متعلقہ تبدیلیوں کا مقصدیہ ہے پراپرٹی سیکٹر لسٹڈ اور رسمی معیشت کا تیزی سے اہم حصہ بن جائے گا۔ اس لیے یہ ضروری تھا کہ ایک الگ شعبے کی درجہ بندی کی جائے تاکہ سرمایہ کار اس شعبے میں آ سکیں اور آسانی سے سرمایہ کاری کر سکیں۔انہوں نے مزید کہاپی ایس ایکس پر اس کی جزوی کمپنیوں کے ساتھ پراپرٹی سیکٹر کا اضافہ اس اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے کہ پی ایس ایکس پاکستانی معیشت کی اسٹاک ایکسچینج پر بھرپور نمائندگی چاہتا ہے۔