• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطا تارڑ صاحب پریس کانفرنس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، وزیر داخلہ پنجاب

وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریشان نہ ہوں میں آپ کو انگلی لگانا بھی نہیں چاہتا۔

عطاء تارڑ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ عطاء تارڑ صاحب پریس کانفرس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ آپ اچھے اور قانون پسند شہریوں کی طرح آئیں اور قانون کا سامنا کریں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ  آپ کی طرح رویہ نہیں رکھیں گے، کافی بھی پلائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید