• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی فورسز پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردی کے واقعہ میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

فیاض چوہان کی بھی ہرنائی میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت

دوسری جانب پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما فیاض چوہان نے بھی بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔

فیاض چوہان نے واقعہ میں شہید ہونیوالے لانس نائیک عاطف اور سپاہی قیوم کی قربانی کو سلام پیش کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے زخمی ہونیوالے میجر عمر کی وطن کی خاطر قربانی کو بھی سلام پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام پاک فوج کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید