• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جانب سے آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم سی) کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور آج جگہ جگہ سیاہ پرچم لہرائے گئے۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں روکنے کے لیے قابض حکام نے مقبوضہ وادی بالخصوص سرینگر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، علاقے کی زمینی اور فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرینگر میں پیرا ملٹری فورسز کی بھاری نفری تعینات اور رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید