• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن سلیم اداکاری کے بعد میزبانی میں بھی قسمت آزمانے کو تیار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک سوشل میڈیا صارف نے ایمن سلیم کا موازنہ ندا یاسر سے کرتے ہوئے سوال کیا کہ’’آپ میزبانی کیوں نہیں کرتیں؟ آپ جس طرح بغیر رُکے بولتی رہتی ہیں، آپ ندا یاسر کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گی‘‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل اداکاروں اور میزبانوں کے درمیان موازنہ کرنے پر ایمن سلیم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو کچھ بھی زیادہ اچھے طریقے سے کرنے کے لیے کسی دوسرے کو ہرانا ضروری نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا اور ایک دوسرے کو برداشت کرنا سیکھنا چاہیئے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ویسے میں آپ کی رائے سے متفق ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں گیم شو بہترین طریقے سے ہوسٹ کرسکتی ہوں‘‘۔

دریں اثناء ایمن سلیم نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں ایک اور صارف نے انہیں رمضان میں گیم شو ہوسٹ کرنے کا مشورہ دیا جس پر اداکارہ نے نجی چینل کے پروڈیوسرز کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان میں خواتین گیم شو ہوسٹ کا دور ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید